پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تاریخی کمی
Image
اسلام آباد:(سنونیوز)مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کے لیے بڑا ریلیف،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تاریخی کمی کردی گئی۔
 
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 45 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
 
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 291 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
 
 مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
 
حکومت پاکستان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
 
اس سے قبل آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال سے پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
 
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے لیوی عائد کرنے کے بعد مارچ 2022 میں سیلز ٹیکس وصولی روک دی تھی۔ آئی ایم ایف کی تجویز تھی کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث جی ایس ٹی وصول کیا جائے۔
 
تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر بھی غور کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے تمام طرح کے سیگریٹ پر ایک ہی شرح کی ایکسائز ڈیوٹی لگو کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔