ملکی معیشت میں بہتری نہ آسکی: معیشت کا کل حجم نہ بڑھ سکا
Image
لاہور: (سنو نیوز) ہر نئی منتخب حکومت آنے کے بعد ملکی معیشت میں بہتری کی امید پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اس وقت ملک کی معیشت کو دگرگوں صورتحال کا سامنا ہے۔
 
ملکی معیشت کا کل حجم بڑھ نہ سکا، 2 سال میں مزید سکڑ کر 341 ارب ڈالرز کی سطح پر آگیا، بنگلادیش کی معیشت کا سائز 460 ارب ڈالرز جبکہ بھارت کا 3400 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
 
معیشت سکڑنے کے باعث روزگار بھی کم ہوگیا، 10 کروڑ افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور اونچی شرح سود کی وجہ سے کاروبار ٹھنڈے پڑے ہیں، کاروباری لاگت کم ہوگی تو خوشحالی آئے گی۔
 
صنعتی تنظیموں کے مطابق پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے معاشی مسائل بڑھے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر دستخط کرکے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔
 
عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اگلے تین سال میں بھی پاکستانی معیشت کی شرح نمو 3 فیصد سالانہ سے کم ہی رہے گی۔