سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی
Image
کراچی :(ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کمی ہونے کا رجحا ن،پاکستان میں فی تولہ سونا 800روپے سستا ہوگیا۔
 
 
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے ہوچکی ہے۔
 
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2312 ڈالر فی اونس تک جاپہنچا ہے چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی ،حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔
 
 گذشتہ دنوں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر اضافے کے بعد یہ اضافہ ہوا۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
 
اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔
 
اس سے قبل گذشتہ ماہ کی آخری تاریخ تیس اپریل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی تھی۔ سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی ہوئی ۔
 
سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔
 
جیولرز ایسوسی ایشنز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا تھا۔
 
اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہےتھا۔
 
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6ہزار 687 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے پر آگئی تھی۔
 
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
 
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی تجہ، فی تولہ چاندی 100 روپے کمی کے بعد قیمت 2650 روپے تک آگیا تھا۔
 
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔
 
گزشتہ ہفتے 19 اپریل 2024 کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔
 
جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس تھی۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔
 
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔گذشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا، تاہم اس ہفتے کے آغاز سے ہی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔
 
امریکی ڈالر کی کمزوری:
 
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔
 
مہنگائی میں اضافہ:
 
مہنگائی میں اضافے کے باعث لوگ سونے کو ایک محفوظ اثاثہ کے طور پر خریدتے ہیں، جس سے اس کی مانگ اور قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
بین الاقوامی تنازعات:
 
بین الاقوامی تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کے دوران بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔سونے کی قیمتوں کا مستقبل سونے کی قیمتوں کا مستقبل کئی عوامل پر منحصر ہے۔
 
امریکی ڈالر کی سمت:
 
اگر امریکی ڈالر کی قدر مضبوط ہوتی ہے تو سونے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
 
مہنگائی کی شرح:
 
اگر مہنگائی کی شرح میں کمی آتی ہے تو سونے کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
 
بین الاقوامی حالات:
 
بین الاقوامی حالات میں بہتری کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جبکہ تنازعات اور عدم استحکام کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 
صارفین کے لیے مشورہ:
 
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، اس لیے سونے کی خریداری سے پہلے احتیاط سے غور و فکر کرنا چاہیے۔اگر آپ سونے کی خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں تو کسی اچھے صراف سے رابطہ کریں اور قیمتوں کا موازنہ کریں۔یہ بھی یاد رکھیں کہ سونا ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہے، اس لیے اسے فوری منافع کے لیے نہیں خریدنا چاہیے۔