خواتین کا عالمی دن: اداکارہ عائشہ عمر کا بڑا اعلان
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
 
 
اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں کہا کہ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر آج 8 مارچ کو میری نئی فلم ‘ٹیکسالی گیٹ’ کی خصوصی سکریننگ ہوگی۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں خواتین کو مفت دکھائی جائے گی۔ عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کل یہ فلم مرد حضرات بھی دیکھ سکیں گے لیکن ان کیلئے یہ فری نہیں انہیں ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔