امان اللہ کےبارے میں الزام، آفتاب اقبال نے وضاحت کردی
Image
لاہور:(سنو ڈیجیٹل) معروف میزبان آفتاب اقبال نے مرحوم کامیڈین امان اللہ خان کو واش روم جانے کی اجازت نہ دینے کے الزامات کی وضاحت کردی ہے۔
تفصیل کے مطابق میزبان اور کامیڈین آفتاب اقبال نے مرحوم کامیڈین امان اللہ خان کو دوران پروگرام واش روم جانے کی اجازت نہ دیے جانے کے الزامات پر وضاحت کردی ہے۔ آفتاب اقبال نے حال ہی میں سنو ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اداکار
 
سہیل احمد خان کی جانب سے خود پر کی گئی تنقید کے بارے میں بھی بات کی، اور ساتھ ہی بھارتی ٹی وی میزبان کپل شرما کے ساتھ خصوصی پروگرام کرنے کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا۔
اسی پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آفتاب اقبال کو امان اللہ خان کو دوران پروگرام واش روم جانے کی اجازت نہ دینے کے الزامات پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ امان اللہ کو کسی نے غلط مشورہ دیا تھا کہ وہ زیادہ
سے زیادہ پانی پیئں، ورنہ ان کے گردے خراب ہو جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ امان اللہ ہمیشہ اپنے ساتھ قد آدم پانی کی بوتل رکھتے تھے اور ایک بوتل ختم ہونے سے پہلے ہی دوسری بوتل منگوا لیتے تھے اور ہر وقت پانی پیتے رہتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں بار بار واش روم جانا پڑتا تھا۔
آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ پانی پینا بھی گردوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور ان پر اضافی بوجھ ڈالنے کے برابر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امان اللہ کی جانب سے حد سے زیادہ پانی پینے کی وجہ سے بار بار واش روم جانے پر وہ انہیں کم پانی پینے کا
مشورہ دیتے تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی انہیں واش روم جانے سے نہیں روکا۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کون ہوتے ہیں کہ امان اللہ کو واش روم جانے سے روکنے والے؟ وہ خود اپنے آپ کو روکتے تھے اور زیادہ پانی پینے کی وجہ سے کامیڈین کا بار بار واش روم جانا بنتا تھا۔آفتاب اقبال نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کامیڈین امان اللہ نے ان کے
مزاحیہ شو کو چار چاند لگائے، وہ بہت شاندار اداکار و کامیڈین تھے۔
 
خیال رہے کہ کامیڈین امان اللہ مارچ 2020 ءمیں گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ کافی عرصہ زیر علاج بھی رہے تھے۔پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ اسٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک تھے، انہیں طویل عرصے تک اسٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
 
امان اللہ نے آفتاب اقبال کے مزاحیہ شو ’خبرناک‘ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور وہ مذاق رات جیسے مزاحیہ شو کا بھی حصہ رہے۔ آفتاب اقبال نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی امان اللہ خان کو واش روم جانے سے نہیں روکا، اور یہ کہ امان اللہ کی جانب سے حد سے زیادہ پانی پینے کی وجہ سے ہی انہیں بار بار واش روم جانا پڑتا تھا۔