ویب سیریز” ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن2″ کاٹریلرجاری
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ویب سیریز ” ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 2″ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ٹریلر جاری ہوتے ساتھ ہی وائرل ہوگیا، سیریز بنانے والوں نے سیزن 2 کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
 
گیم آف تھرونز کے پریکوئل شو کے دوسرے سیزن کا شائقین کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا گیا جب اسے ریلیز کیا گیا تو اس نے ویب سیریز کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور ہاؤس آف دی ڈریگن کا سیزن 1 دنیا کی سب سے بہترین سیریز قرار دی گئی۔
 
ہاؤس آف ڈریگن سیزن 2 کا بھی شائقین کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا لیکن اب سیزن 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، اور میکرز کے مطابق ایچ بی او کا سیزن “ہاؤس آف دی ڈیگن سیزن 2” کی پہلی قسط 16 جون کو جاری کی جائے گی۔
 
ایچ بی او کے سربراہ کیسی بلوئز نے کہا تھا کہ ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 2 کی ابتدا موسم گرما یعنی جون جولائی سے ہوگی جس کا اب باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے کہ ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 2 کہی پہلی قسط 16 جون 2024 کو جاری کی جائے گی۔
 
ہاؤس آف دی ڈریگن:
 
ہاؤس آف دی ڈریگن جارج آر آر مارٹن کی کتابوں پر مبنی ویب سیریز ہے۔ ہاؤس آف دی ڈریگن مصنف جارج آر آر مارٹن کی افسانوی مقبول ترین کتاب فائر اینڈ بلڈ پر مبنی ہے جو ہاؤس آف ٹارگیرین کی کہانی کی پیروی کرتی ہے۔
 
کہانی ویسٹرس نامی ایک خیالی خطے پر مبنی ہے اور گیم آف تھرونز کے واقعات سے تقریباً 200 سال پہلے اور ٹارگیرینز نے 7 ریاستوں کو متحد کرنے کے تقریباً 100 سال بعد کی ہے۔
 
ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 2 کی کاسٹ:
 
سیزن 1 میں اپنے کامیاب دور کے بعد ہاؤس آف دی ڈریگن واپس آنے والوں میں میٹ اسمتھ، اولیویا کوک، ایما ڈی آرسی، ایو بیسٹ، اسٹیو ٹوسینٹ، فیبین فرینکل، ایون مچل، ٹام گلن کارنی، سونویا میزونو، رائس افانس، ہیری کولیٹ شامل ہیں۔
 
نئے آنے والوں میں ابوبکر سلیم ایلن آف ہل کے طور پر، گیل رینکن ایلس ریورز کے طور پر، فریڈی فاکس سیر گوین ہائی ٹاور کے طور پر، اور سائمن رسل بیل سیر سائمن اسٹرانگ ہیں۔
 
ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 1 کی 10 اقساط تھیں اور اسے 21 اگست سے 23 اکتوبر 2022 تک نشر کیا گیا تھا۔ اس سیریز کے پریمیئر کے صرف ایک ہفتے بعد اسے سیزن 2 کے لیے تجدید کیا گیا۔
 
گیمز آف تھرزنز کی پریکوئل سیریز ہاؤس آف دی ڈریگن کا سیزن 2 16 جون 2024 کو واپس آرہا ہے، جس کا پریمیئر مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے) اور اس کو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔
 
ہاؤس آف دی ڈریگن کے دوسرے سیزن کی 8 اقساط ہوں گی۔ پہلے سیزن میں 10 اقساط تھیں، سیزن 2 میں پہلے سیزن کی نسب 2 اقساط کم ہوں گی۔ اقساط کی کم تعداد کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ہر ایک اداکار کی قیمت کچھ زیادہ ہے۔
 
ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 1 کے اختتام پر، رینیرا ٹارگیرین اور اس کا سوتیلا بھائی ایگون آئرن تھرون پر پوری طرح سے جنگ میں حصہ لینے کے کنارے پر تھے۔ یہ جنگ سیزن 2 میں کھل جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ بہت سارے مہنگے مناظر شائقین کو دیکھنے کو ملیں گے جہاں لوگ ڈریگنوں پر اُڑتے ہوئے اپنے دشمنوں سے لڑیں گے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ سیزن کی تھوڑی کم اقساط ہوسکتی ہیں لیکن جو کچھ ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے وہ شاندار ہوتا ہے۔
 
 
 
ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 2 کی واپسی اور اقساط کی تاریخ:
 
ہاؤس آف دی ڈریگن سیزن 2 دو ماہ تک چلے گا، 16 جون سے 4 اگست 2024 تک، سیزن کی اقساط کا مکمل شیڈول یہ ہے:
 
قسط نمبر 1: 16 جون۔
 
قسط نمبر 2: 23 جون۔
 
قسط نمبر 3: 30 جون۔
 
قسط نمبر 4: 07 جولائی۔
 
قسط نمبر 5: 14 جولائی۔
 
قسط نمبر 6: 21 جولائی۔
 
قسط نمبر 7: 28 جولائی۔
 
قسط نمبر 8: 04 اگست۔
 
ایچ بی او نے ابھی تک تیسرے سیزن کیلئے باقاعدہ تجدید نہیں کی ہے، ہاوس آف دی ڈریگن کا پہلا سیزن ایک بہت بڑا ہٹ تھا، اس لیے امید ہے کہ وہ یہ قدم بعد میں لینے کی بجائے جلد اٹھائیں گے۔