شکیرا نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
Image
نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں کام کریں۔
 
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اس وقت اپنی البم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس البم کو انکی علیحدگی کے بعد دوبارہ سے موسیقی کی دنیا میں واپسی بھی قرار دیا جارہا ہے۔
 
اپنی البم کی پروموشن کی تقریب کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا سے سوال ہوا کہ آپ کسی گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں یا کام کرنا چاہتی ہیں؟
 
سوال کے جواب میں شکیرا نے دلچسپ جواب دیا کہ اگر موقع ملا تو میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔