گلوکارہ نہال نسیم سے متعلق آئمہ بیگ کے اہم انکشافات
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) نئی گلوکارہ نہال نسیم سے متعلق پاکستان کی مشہور ترین گلوکارہ آئمہ بیگ نے اہم انکشافات کردیے، آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ نہال نسیم انہیں کاپی کرتی ہیں۔
 
احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے شرکت کی جہاں انہوں نے نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انکے کام کو سراہا۔
 
احمد علی بٹ کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آج کل میوزک میں اوور ریٹڈ کون ہے؟ سوال کے جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں میں اوور ریٹڈ تو کوئی نہیں ہے بلکہ سب انڈر ریٹڈ ہیں لیکن اسی دوران انہوں نے چند خاتون گلوکاروں کا نام لیا جن میں فبیہا، نرملہ اور نہال شامل ہیں۔
 
آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ مجھے ایک لڑکی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اس کا نام نہال ہے، اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیسے کیا میں سب جانتی ہوں اور وہ گاتی بھی میری طرح ہے۔
 
آئمہ بیگ نے بتایا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ کوئی مجھے کاپی کرتا ہے اورمزید انہوں نے کہا کہ گلوکارہ نہال نسیم سر سے لے کر پاؤں تک میری نقل کرتی ہیں۔