لڑکیاں سجاوٹ کاسامان نہیں:مایا خان رشتہ کلچرکیخلاف میدان میں
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور میزبان و خوبصورت اداکارہ مایا خان نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
 
سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ مایا خان کی ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان میں رشتہ کلچر سے متعلق بات کررہی ہیں اور رشتہ دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے اور انداز پر کھل کر تنقید کررہی ہیں۔
 
پاکستانی اداکارہ مایا خان بولیں کہ لڑکیاں کوئی شو روم میں رکھا کوئی کھلونا یا سجاوٹی سامان نہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔
 
پاکستانی اداکارہ مایا خان نے ویڈیو کے دوران ہی شادی کی منتظر لڑکیوں کو پیغام دیا کہ آپ لڑکیوں سے بات کررہی ہوں جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ باتیں کچھ، کچھ سموسے کھائے اور سوچنے کا وقت مانگ کرچلے گئے یا چلے جاتے ہیں۔
 
پاکستانی اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے لوگ کھا پی کر کچھ دنوں بعد کہتے ہیں کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا، پھر اگر دوبارہ ان لڑکیوں کے گھر والے کہہ دیں کہ آج تمہیں کوئی دیکھنے آرہا ہے، رشتہ کیلئے آرہا تو لڑکیاں سوچ سوچ کر تھیک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا کوئی شو پیس ہوں؟ یا کو سجاوٹ کا سامان جو بار اس طرح کے کام میں مگن رہوں، کہ آج کوئی آئے گا، دیکھے گا اور واپس چلا جائے گا۔
 
پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ لڑکیاں اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی سال، راتیں اور سنہرے دن اس فکر میں گزار دیتی ہیں کہ شاید اب جو لوگ دیکھنے آئیں گے وہ کیا جواب دیں گے، کیا جو اب لوگ دیکھنے آئیں گے وہ رشتہ پکا کریں گے یا نہیں؟ پاکستانی اداکاہ نے کہا کہ ایسی تمام تر لڑکیوں کو صرف یہ پیغام دوں گی کہ آپ لڑکیاں کو شوروم میں رکھا ہوا کوئی سجاوٹی سامان یا شو پیس نہیں ہیں جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں اور اپنی زندگی کے اہم سال فضول سوچوں میں برباد کردیں۔
 
پاکستانی اداکارہ مایا خان کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ نے بہت اچھی بات کی ہے اور کافی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ استخارے کا بہانا صرف اور صرف وہی لوگ کرتے ہیں جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔