رنویر سنگھ کے انسٹاگرام اکائونٹ سے شادی کی تصویریں ڈیلیٹ
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک)معرو ف بھارتی اداکار رنویر سنگھ کا بچے کی پیدائش سے قبل اچانک بڑا اقدام،انسٹاگرام اکائونٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرڈالی۔
 
تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اٹلی میں شادی کی تھی اور اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بعد میں ان کی مزید تصاویر بھی شیئر کیں تاہم رنویر سنگھ کے انسٹاگرام اکائونٹ سے شادی کی ساری ہی تصاویر ڈیلیٹ کردی گئی ہیں اب ان کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ٹوٹل133 پوسٹس ہیں۔
 
اس حوالے سے میڈیا میں طرح طرح کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ مبینہ طور پر جوڑے کے درمیان تلخیاں اور دوریاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے رنویر سنگھ نے یہ سنگین اقدام اٹھایا اور وہ بھی اس وقت جب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کا انتظار کررہا ہے ۔
 
تاہم بعد میں اس حوالےسے میڈیا کو یہ واضح کیا گیا کہ اداکار نے 2023 سے پہلے کے تمام مواد کو محفوظ کیا ہے اور اپنی شادی کی کسی بھی تصویر کو حذف نہیں کیا ہے۔جوڑے کی جانب سے یہ کارروائی جوڑے کی وسیع تر سوشل میڈیا مینجمنٹ حکمت عملی کا حصہ ہے۔
 
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے تصاویر ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہیں وہ ان کے انسٹاگرام اکائونٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ اس جوڑے کے درمیان تعلقات میں کسی قسم کی کوئی تلخی نہیں ہے ۔
 
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون 2018 میں شادی کے بعد سے بالی ووڈ کے طاقتور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دونوں نے بالی ووڈ بلاک بسٹر فلموں ”گولیوں کی راس لیلا رام لیلا“، ”باجی راؤ مستانی“ اور ”پدماوت“ میں کام کیا اور اپنی آن اور آف اسکرین کیمسٹری کے لئے مشہور ہیں۔
 
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر روہیت شیٹھی کی فلم سنگھم اگین میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس کے علاوہ رونویر سنگھ آنے والی ڈان 3 فلم کو بھی لیڈ کریں گے جبکہ پڈوکون کالکی 2898 عیسوی میں ایک کردار ادا کریں گی۔
 
اس سے قبل دونوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کے یہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے ۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں جوڑے نے انکشاف کیا کہ ان کا بچہ ستمبر 2024 میں آ رہا ہے۔