دماغی صحت کو تباہ کرنے والی عادتیں
Image
طرز زندگی بگڑنے کی وجہ سے اکثر لوگ دماغی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر زیادہ ذہنی دبائو لینے کی عادت ہوتی ہے، یہ عادت دماغی اعصاب پربہت زیادہ پریشر ڈالتی ہے جس کی وجہ سے صحت خراب ہونے لگتی ہے۔
 
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون کون سے عادتیں ہیں جو دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں اور ان سے چھٹکارا حاصل کرکے آپ نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔
 
میٹھی چیزوں کا استعمال
 
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو زیادہ کھانے کیساتھ ساتھ میٹھا کھانے کی بھی عادت ہوتی ہے لیکن زیادہ مٹھائی کھانا آپ کے دماغ کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے اس عادت کو بدلیں۔
 
جنک فوڈز کا استعمال
 
جنک فوڈ کا زیادہ استعمال دماغ پر برا اثر ڈالتا ہے۔ جنک فوڈ کھانے سے دماغ کمزور ہوجاتا ہے۔
 
چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ
 
جن لوگوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی غصہ کرنے کی عادت ہوتی ہے ، ان کا دماغ آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، اس لیے انسان کو اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہیے۔
 
بھرپور نیند نہ لینا
 
جو لوگ رات کو پوری نیند نہیں لیتے ، ان میں پریشانی اور تناؤ جیسے مسائل وقت کے ساتھ بڑھنے لگتے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے اچھی نیند بہت ضروری ہے۔