صبح خالی پیٹ دارچینی استعمال کرنے کے فوائد
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ کچن میں موجود دارچینی کو صرف مصالحے کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو آج ہم آپ کو اس کے مزید فوائد بتانے جا رہے ہیں۔ جی ہاں! دار چینی کے اور بھی استعمال ہیں، جو ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
 
ہمارے کچن میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں جو ہمارے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہیں۔ ان میں سے ایک دار چینی ہے۔ دار چینی کو نا صرف کھانے میں مسالے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ ایک صحت بخش علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
اگر آپ دار چینی کو صرف مصالحے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، تو آج کا مضمون آپ کے لیے خاص ہے۔ آج ہم آپ کو خالی پیٹ دار چینی کھانے کے فوائد بتانے جارہے ہیں۔
 
بلڈ شوگر:
 
دار چینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی بایوٹک اور اینٹی انفلامیٹریز ہماری مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ روزانہ خالی پیٹ پانی میں دارچینی ملا کر پینے سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل کو صحت مند بنانے میں بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
 
متوازن ہارمونز :
 
دار چینی میں دواؤں کی خصوصیات ہیں جو اسے مزید فائدہ مند بناتی ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہے۔ اس میں cinnamaldehyde نامی قدرتی کیمیکل پایا جاتا ہے جو خواتین میں پروجیسٹرون کو بڑھاتا ہے۔
 
دل کے لیے فائدہ مند:
 
یہ دل سے متعلق امراض کے لیے فائدہ مند ہے، کیونکہ اسے خالی پیٹ کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ جسم کے درد کے ساتھ ساتھ دار چینی ہائی کولیسٹرول، سانس کی تکلیف اور ماہواری کو کنٹرول کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
 
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے دار چینی کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ ایک چائے کا چمچ دار چینی آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اس سے زیادہ نہ کھائیں۔ اس کا زیادہ استعمال پیٹ میں جلن جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ یہ مصالحہ فطرتی طور پر گرم ہے۔
 
دار چینی کھانے کے مضر اثرات:
 
اکثر اوقات زیادہ فوائد کے لالچ میں ہم ضرورت سے زیادہ دار چینی کھا لیتے ہیں جس کے بہت سے مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بہت زیادہ دار چینی کھانے سے پیٹ میں جلن ہو سکتی ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم میں الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو اسے صرف ڈاکٹر کے مشورے پر کھانا چاہیے۔
 
ڈس کلیمر: پیارے قارئین، ہماری خبریں پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ خبر صرف آپ کو آگاہ کرنے کے لیے لکھی گئی ہے۔ ہم نے اسے لکھنے میں گھریلو علاج اور عام معلومات کی مدد لی ہے۔ اگر آپ کہیں بھی اپنی صحت سے متعلق کچھ پڑھتے ہیں تو اسے اپنانے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔