میچ ہارنے پر مداح کی کھلاڑی کو سزا، ویڈیو وائرل
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) فٹ بال میچ میں شکست کھانے پر کھلاڑیوں کو کوڑے کھانے پڑ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
 
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق (SAFF) نے میچ ہارنے کے بعد ایک تماشائی کی جانب سے فٹبالر کو کوڑے مارنے کے واقعے کے بعد شائقین کے لیے اپنے ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔
 
سعودی سپر کپ کا انعقاد ابوظہبی میں ہو رہا ہے، الاتحاد اور الہلال کے درمیان میچ کے دوران ایک مداح کی جانب سے جھگڑے کے بعد اتحاد کے اسٹرائیکر عبدالرزاق حمداللہ کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
 
فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ کے 21 ویں منٹ میں گول کرنے کے باوجود ان کی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ بظاہر فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ نے مداح پر پانی پھنک دیا تھا، جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس نے کھلاڑی کو کوڑے مارنا شروع کر دیئے۔
 
SAAF اور سعودی عربین فٹ بال پلیئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا گیا ہے اور میچز میں شرکت کرنے والے ہر شخص کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم پر زور دیا گیا۔