پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
Image
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کا 10 واں ایڈیشن اگلے سال اپریل میں منعقد ہوگا۔
 
پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیگ میچز چار وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائیگا۔
 
فائنل سمیت پلے آف میچز کا انعقاد نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ پی ایس ایل کا فائنل 20 مئی کو کھیلا جائیگا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی 5 میچز اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 10 میچز کی میزبانی کرے گا۔ بقیہ لیگ میچز راولپنڈی اور ملتان میں ہونگے۔
 
پی سی بی ذرائع کے مطابق اگلے سال فروری میں چیمپٸنز ٹرافی پاکستان میں شیڈول ہے۔ چیمپٸنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل اپریل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔