چیمپیئنز لیگ کےدلچسپ مقابلے:2ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) فٹبال چیمپیئنز لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، کوارٹرز فائنز میں دلچسپ مقابلوں کے بعد پی ایس جی اور اٹلیٹیکو میڈرڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
 
میٹرو پولیٹانو اسٹیڈیم میں پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر1-2 سے پیچھے رہنے کے بعد ڈورٹمنڈ نے دوسرے ہاف میں بلاک بسٹر واپسی کے ساتھ اٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دی۔
 
دوسری جانب بارسلونا کو پی ایس جی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارسلونا پی ایس جی کے خلاف قابو میں نظر آرہی تھی لیکن 29 ویں منٹ میں آراؤجو کو سرخ کارڈ ملنے کا مطلب یہ تھا کہ بارسلونا کے لیے رافینہا کا گول رائیگاں جائے گا۔
 
گیم کے سیکنڈ ہاف میں پی ایس جی نے 2 گول کرکے کے بارسلونا کی برتری ختم کردی، جس کے بعد مجموعی اسکور 4-4 سے برابر ہوگیا، 2020 کے بعد پی ایس جی سیمی فائنل میں پہنچی اور مابپے کی ٹیم چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
 
ٹچ لائن پر زاوی کی جارحانہ حرکات کے باعث اسے ریڈ کارڈ ملا کیونکہ ریفری نے بارسلونا کے مینیجر کو میدان میں ریفری کے فیصلوں پر غضبناک ردعمل کی وجہ سے میدان سے باہر کر دیا۔
 
دوسرے کھیل کے پہلے ہاف میں جولین برینڈٹ اور ایان ماٹسن کے دو گول نے ڈورٹمنڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو بڑھا دیا اور وہ میچ میں آگے بڑھنے کے لیے تیار تھے لیکن پھر واقعات کے ڈرامائی موڑ نے کھیل کو بدل دیا۔
 
گیم کے دوسرے ہاف میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے 2 تیز گولوں کے ذریعے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ اٹلیٹیکو نے میٹ ہملز کے اپنے گول کے بعد مجموعی طور پر 3-4 کی برتری حاصل کی اور اینجل کوریا کی شاندار اسٹرائیک نے 64ویں منٹ کے نشان پر 2-2 سے گیم میں برابری حاصل کرلی۔
 
کوارٹر فائنل کے آخر میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے 4-5 سے میچ میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔