مشن ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا نے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) دیگر ٹیموں کے بعد سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت ونندوہسارنگا کریں گے۔
 
سری لنکا نے بھی اپنی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ونندو ہسارنگا کریں گے جبکہ چریتھ اسا لنکا کو سری لنکا کی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
 
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں شامل ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں پتھوم نساناکا، کوشال مینڈس، کمیندو مینڈس، اینجلو میتھوز، سدیرا سمارا وکرما اور دسون شناکا شامل ہیں۔
 
اس کے علاوہ سری لنکا ٹیم میں دھننجایا ڈی سلوا، دنیتھ ویلالاگے، مہیش تھکشانا، دُشمانتھا چمیرا، ماتھیشا پھتی رانا، نوان تھوشارا اور دلشان مدھو شانکا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
 
سری لنکا بورڈ نے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ ساتھ 4 ٹریولنگ ریزرو کا بھی اعلان کردیا ہے۔
 
اس ست قبل بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹیم کے کپتان روہت شرماجبکہ ہارڈک پانڈیا نائب کپتان ہونگے۔
 
تفصیلات کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں 3 فاسٹ باؤلرز اور چار اسپنرز کو شامل کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر تجربہ کاربلے باز لوکیش راہل اورحالیہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے سب سے شاندار باؤلنگ کرنے والے محمد شامی جگہ نہ بنا سکے۔
 
دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یزویندر چاہل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ،ان کےعلاوہ کلدیپ یادو، رویندرا جدیجا اور اکشر پٹیل بھی بھارتی دستے کا حصہ ہیں۔
 
فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ،جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج،ہردک پانڈیا اور شیوم دوبے بھی شامل ہیں جبکہ بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کے لیے کپتان روہت شرما،یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، سوریا کمار یادیو، ریشاھ پنت اورہارڈک پانڈیا ایکشن میں نظر آئیں گے۔
 
بھارت کےاعلان 15 رکنی اسکواڈ میں سے تقریبا9 کھلاڑی 2022میں ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں جس میں بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اورانکا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیاتھا۔
 
بھارتی ٹیم ایونٹ کا آغاز 5جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد وہ 9 جون کو پاکستان، 12 جون کو امریکا اور 15 جون کو کینیڈا کے مدمقابل ہو گی۔
 
اس سے قبل انگلینڈ نے آنے والی پاکستان سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ اور پاکستان سیریز میں جوز بٹلر انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
 
انگلینڈ بورڈ نے اعلان میں واضح بتادیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی کپتانی ٹی20 ورلڈ کپ اور پاکستان سیریز کیلئے جوز بٹلر کریں گے جب کہ تجربہ کار کھلاڑی معین علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
 
انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں جونی بیرسٹو، سیم کرن، ہیری بروک، بین ڈکٹ، ول جیکس، ٹوم ہارٹلے، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، فل سالٹ، عادل رشید، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
 
انگلینڈ ٹیم کے کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جوفرا آرچر نے آخری بار مارچ 2023 میں انگلینڈ کی طرف سے میچ کھیلا تھا۔
 
اگلے ماہ مئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے جہاں پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل 4 ٹی 20 میچز کی سیریز ہوگی جس کا پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
 
دوسری جانب ای سی بی نے پاکستنان کے ساتھ ہونے والی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے ارکان کو واپس بلالیا۔
 
ای سی بی کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پاکستان کے ساتھ بھی انگلینڈ کی 4میچز کی ٹی20 سیریز ہے اور اس کے بعد ورلڈ کپ ہے، اور جو ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلے گی وہی ٹی20 ورکڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوگی۔