100 دن تک چارج رہنے والا اسمارٹ فون
Image
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) امریکا کی ایک کمپنی انرجائزر نے ایک ایسا طاقتور ترین اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جس کی بیٹری تقریباً100 دنوں تک چلے گی۔ اس کی ابتدائی پاکستانی قیمت 74 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔
 
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق امریکی کمپنی “انرجائزر “نے اپنا یہ اسمارٹ فون” ورلڈ موبائل کانفرنس” میں متعارف کرایا ہے۔ یہ اینڈرائیڈ فون طاقتور ترین بیٹری سے لیس ہے جورواں سال 2024ء کے اختتام تک صارفین کیلئے پیش کردیاجائے گا۔
 
انرجائزر کمپنی بیٹریز اینڈ پاور بینک بنانے میں شہرت رکھتی ہے۔ اب اس کمپنی نے 28 ہزارMAH کے پاور بینک کی اسمارٹ فون میں تبدیلی کردی ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ” ہارڈ کیس پی 28 “کے نامی فون متعارف کرائے گی۔
 
یہ فون کو 87-6 انچ اسکرین، 8 GP ریم اور 256 GP میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔فون کے بیک سائیڈپر3 کیمرے دیے جائیں گے، ان میں سے مین کیمرا چونسٹھ میگا پکسل، دوسرا بیس اور تیسرا ٹو میگا پکسل کاہوگا۔
 
اسی طرح ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے upgrade کیا گیا ہے۔
 
اس اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جبکہ اسے اینڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا وزن بھی عام اسمارٹ فونز کے مقابلے 4 گنا زیادہ یعنی آدھاکلو سے زیادہ ہوگا۔
 
امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہارڈ کیس پی 28 کے میں 28 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 36 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیاجائے گا اور فون کی بیٹری محض ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد مکمل فل ہوجائے گی۔
 
کمپنی کے مطابق اگر اسمارٹ فون کا استعمال کیا جائے گا تو اس کی بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی جبک اگر فون سے مسلسل 24 گھنٹے تک فون کالز بھی کی جائیں تو بھی اس کی بیٹری 5 دنوں تک چلے گی۔اس فون کو اکتوبر 2024 ءتک فروخت میں پیش کیا جائے گا۔