ایلون مسک کا ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس سے متعلق بڑا اعلان
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹیسلا کے نئے ہیومنائیڈ روبوٹ آوپٹیمس سے متعلق بڑا اعلان کردیا، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ آوپٹیمس روبوٹ سال 2025 کے آخر تک فروخت کیلئے دستیاب ہوسکتا ہے۔
 
ایلون مسک نے آوپٹیمس روبوٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ روبوٹ کی آمدنی کاروں کی آمدنی سے بھی تجاوز کرجائے گی، اگرچہ ایلون مسک کا ٹیسلا کے حوالے سے یہ بہت جرات مندانہ بات ہے لیکن ماہرین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
 
کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ مسک کی ٹائم لائن حقیقت پسندانہ ہے، لیکن دوسروں کو شک ہے کہ کیا آپٹیمس جیسے ہیومنائیڈ روبوٹ واقعی عملی اور قابل اعتماد ہوں گے۔
 
ماہرین اس بارے میں فکر مند ہیں کہ روبوٹ کتنی اچھی طرح سے کام کریں گے، کیا ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے اور وہ حقیقی زندگی میں کس کام کے لیے استعمال ہوں گے؟
 
ایک تجزیہ کار نے ایلون مسک کے دعوؤں کو “مضحکہ خیز” اور “مکمل طور پر ناقابل یقین” قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپٹیمس ربوٹ صنعتوں کو ہمیشہ کیلئے بدل دے گا یہ صرف ایک خیال ہی رہے گا۔