اب نان پی ٹی اے آئی فون صارفین کیلئے سم چلانا ممکن
Image
لاہور: (سنو ڈیجیٹل) آئی فون کے کوئی سے بھی ماڈل کو اب پی ٹی اے سے اپروو کروانے کی ضرورت نہیں کیونکہ صرف ایک ڈیوائس کی مدد سے آپ لاکھوں روپے بچا جاسکتے ہیں۔
 
سنو ڈیجیٹل موبائل صارفین کو پی ٹی اے کی مد میں لاکھوں روپے سے بچانے کے لئے ایک ڈیوائس سامنے لیکر آئی ہے جس کی مدد سے آپ آئی فون سمیت کسی بھی نان پی ٹی اے موبائل فون پر اپنی سم استعمال کرسکیں گے۔
 
سب سے پہلے چین کی تیارہ کردہ ‘آئی کوس، کے 7’ نامی ڈیوائس کی اپیلی کیشن کو اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس ڈیوائس کو موبائل فون میں موجود اپیلی کیشن کے ساتھ کونیکٹ کر دیا جاتا ہے۔
 
آئی کوس، کے 7’ نامی ڈیوائس اپیلی کیشن کے ساتھ کونیکٹ ہونے کے بعد موبائل فون پر سم اور انٹرنیٹ آن ہو جاتا ہے۔ اس ڈیوائس کی قیمت 32 ہزار کے قریب ہے۔ ایک گھنٹے میں چارج کر کے ڈیوائس کو 10 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

 
 
یاد رہے پاکستان میں بیرون ملک سے آئی فون منگوانے پر پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے جو کہ حکومت کی جانب سے پالیسی کے تحت طے کیا جاتا ہے۔
 
پی ٹی اے کی طرف سے آئی فون 15 پر ایک لاکھ 7 ہزار 300 سے لیکر ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے کے قریب ٹکیس لیا جاتا ہے۔ اسی طرح آئی فون 15 پلس پر ایک لاکھ 13 ہزار 100 سے لیکر ایک لاکھ 37 ہزار تک ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
 
آئی فون 15 پرو پر پی ٹی اے شہریوں سے ایک لاکھ 35 ہزار 300 سے لیکر ایک لاکھ 61 ہزار 500، آئی فون 15 پرو میکس پر ایک لاکھ 48 ہزار 500 سے لیکر ایک لاکھ 76 ہزار ٹیکس لیا جا رہا ہے۔