پاکستان کا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان کا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ راکٹ کے ذریعے پاکستان کا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں پہنچا۔
 
 
مشن کے سربراہ ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپین ٹیکنالوجی اگلے 6 دن تک سیٹلائٹ کی جانچ کرے گا۔ آئی کیوب کی آربٹ ٹیسٹنگ میں بیٹری ٹیسٹنگ کی جانب کی جائے گی۔
ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ آئی ایس ٹی سیٹلائٹ کے آن بورڈ کمپیوٹر کو بھی چیک کرے گا۔ اگلے 5 دن تک سیٹلائٹ کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ پہلی تصاویر 16 تاریخ تک بھیجے گا۔
انسٹیٹیوٹ آف اسپین ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد کام کر رہا ہے۔ آئی کیوب قمر کے تمام فنکشنز مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ آئی کیوب قمر کے تصاویری کیمرے بھی فنکشنل ہیں۔
 
یاد رہے آئی کیوب قمر پاکستان کا پہلا چاند پر بھیجا گیا سیٹلائٹ ہے۔ آئی کیوب قمر 3 مئی کو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔ آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ سے پہلے ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔