دنیا کی پہلی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی حکومتی ترجمان
Image
کیف:(ویب ڈیسک ) یوکرین کی جانب سے دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی حکومتی سفارتی ترجمان کو متعارف کروادیا گیا ہے۔
 
دنیا کی پہلی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس حکومتی ترجمان جس کا نام وکٹور یہ رکھا گیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیانات جاری کرنے کا کام کرے گا۔
 
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات ڈیجیٹل ترجمان کی جانب سے پڑھ کر سنائے جائیں گے۔
 
یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق وکٹوریہ کی جانب سے جاری کردہ بیانات اے آئی کی بجائے حقیقی انسان ہی تحریر کریں گے۔
 
یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق نئی ترجمان ٹیکنالوجی میں ایسی پیشرفت ہے جو دنیا میں کوئی بھی سفارتی سروس اب تک نہیں کر سکی۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل ترجمان کی تیاری کا مقصد سفارتکاروں کے لیے وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔
 
حکومت نے ایک  جاری کی جس میں ورچوئل نمائندے نے اپنی ذمہ داریوں کی وضاحت کی۔ وزارت نے دعویٰ کیا کہ “ڈیجیٹل جعل سازی” کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے گئے ہیں، جیسے کہ QR کوڈز جو صارفین کو وزارت کے سرکاری اعلانات کی تصدیق کے لیے ہدایت کرتے ہیں۔
 
وزارت نے کہا کہ AI کو روس کے ساتھ جاری تنازعہ کے دوران طریقہ کار میں سہولت فراہم کرتے ہوئے وقت اور پیسہ بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔