پاکستان کا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان کا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ راکٹ کے ذریعے پاکستان کا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں پہنچا۔
 
مشن کے سربراہ ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اگلے 6 دن تک سیٹلائٹ کی جانچ کرے گا۔ آئی کیوب کی آربٹ ٹیسٹنگ میں بیٹری ٹیسٹنگ کی جانب کی جائے گی۔
 
ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ آئی ایس ٹی سیٹلائٹ کے آن بورڈ کمپیوٹر کو بھی چیک کرے گا۔ اگلے 5 دن تک سیٹلائٹ کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ پہلی تصاویر 16 تاریخ تک بھیجے گا۔
 
انسٹیٹیوٹ آف اسپین ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد کام کر رہا ہے۔ آئی کیوب قمر کے تمام فنکشنز مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ آئی کیوب قمر کے تصاویری کیمرے بھی فنکشنل ہیں۔
 
واضح رہے آئی کیوب قمر پاکستان کا پہلا چاند پر بھیجا گیا سیٹلائٹ ہے۔ آئی کیوب قمر 3 مئی کو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔ آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ سے پہلے ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
 
یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔
 
یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
 
پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے چاند کی اپنی سیٹلائٹ تصاویر ہوں گی۔
 
اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے جب کہ یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔