سمارٹ فون کا نشہ ختم کرنے کیلئے کیا کریں؟ تجاویز وائرل
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک) جدید دور میں سمارٹ فون کے بغیر رہنا بہت مشکل لگتا ہے یہاں تک کہ اس کا استعمال نوجوان لوگوں میں ایک نشے کی صورت اختیار کرچکا ہے۔
 
آج کل ہر کوئی ہر وقت موبائل میں ہی گھسا رہتا ہے موبائل فون جہاں ایک سہولت ہے وہاں ایک عذاب سے کم نہیں ہے خاص طور پر بچوں کیلئے بہت مضر ہے تاہم بھارتی شہری خاتون نے اس مسئلے کا انوکھا حل نکالا ہے۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق منجو گپتا نامی بھارتی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کی سمارٹ فون کی لت چھڑوانے کے لیے ایک معاہدہ تیار کیا جس پر ان سے دستخط کروائے ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے ایک دوسرے سے زیادہ اپنے موبائل کے قریب ہوگئے تھے۔
 
منجو گپتا کا معاہدے پر سب سے دستخط کروانے کا مقصد سمارٹ فونز کے متوازن استعمال اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔
 
معاہدے میں جو ایک کاغذ پر ہندی زبان میں لکھا گیا ہے، تین اصول طے کیے گئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
 
جب گھر والے صبح اٹھیں تو اپنے فون کی بجائے سورج کی طرف دیکھیں۔
 
کھانے کی میز پر سب کو اکٹھے کھانا ہے اور اس دوران کسی کے پاس موبائل فون نہ ہو۔
 
کوئی باتھ روم میں بھی سمارٹ فون نہیں لے کر جائے گا کہ وہاں بیٹھ کر وقت ضائع کیا جائے۔
 
معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلہ غصے میں نہیں لیا گیا اور سزا یہ وضع کی گئی ہے کہ اگر کسی نے ضابطے کی خلاف ورزی کی تو اس پر ایک ماہ کے لیے آن لائن آرڈر پر کھانا منگوانے پر پابندی ہوگی۔