عبدوروزک کو جیون ساتھی مل گیا،جلد شادی کا اعلان
Image
دبئی :(ویب ڈیسک )معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرعبدو روزک شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار،ہونے والی بیوی کے لیے خریدی انگوٹھی کی تصویر اکائونٹ پر شیئرکردی۔
 
تفصیلات کے مطابق معروف ترین انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی کی جھلک شیئر کی جو انہوں نے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خریدی تھی۔
 
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ ہو، 7 جولائی کی تاریخ محفوظ کرلیں، میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں‘۔
 
انہوں نے اس موقع پر عرب میڈیا کو بتایا کہ ’میں اس محبت سے زیادہ قیمتی کسی چیز کا تصور نہیں کر سکتا۔ میں زندگی میں اپنے نئے سفر کے آغاز کا انتظار نہیں کر سکتا۔
 
 
 
عبدو روزک کی انتظامی کمپنی IFCM (انٹرنیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ مینجمنٹ) نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعی محبت کی شادی ہے اور جوڑے نے حال ہی میں منگنی کی ہے۔
 
تاہم انہوں نے شادی کی دیگر تمام تفصیلات کو پوشیدہ رکھا۔ آئی ایف سی ایم کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ عبدو اپنی زندگی میں ہونے والی اس نئی پیشرفت کے بارے میں پرسکون ہیں۔
 
بیس سالہ عبدو روزک مبینہ طور پر شارجہ کی ایک 19 سالہ اماراتی لڑکی سے 7 جولائی کو شادی کریں گے۔عبدو روزک ایک مقبول سوشل میڈیا سنسنیشن اور تاجکستان کے موسیقار ہیں۔
 
انسٹاگرام پر ان کے 80 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وہ ’بگ باس 15‘ کا بھی حصہ تھے۔